Header Ads

میڈیکل کے طلبہ جس فیلڈز کا انتخاب کریں


عزیز طلبہ!


یہ پوسٹ آپ کے مستقبل سے متعلق ہے۔ عام طور پر میڈیکل کے طلبہ سمجھتے ہیں کہ میڈیکل میں ایم بی بی ایس، ڈی وی ایم، بی ڈی ایس اور فارما ڈی کے علاوہ آپشنز نہیں۔ جبکہ انجینرنگ کے طلبہ بھی متعدد اہم ڈگریوں اور ان کے سکوپ سے بے خبر ہو تے ہیں۔ ذیل میں مختلف ضروری معلومات کے ساتھ یہ بتایا گیا ہے کہ طلبہ کے لیے کیا کیا آپشنز موجود ہیں۔

داخلہ لیتے وقت چند باتوں کو ملحوظ رکھیں۔۔رازق اللہ تعالیٰ ہے، تاہم اسبابِ روزگار کا اپنانا اور حالات کو سامنے رکھنا سنت ہے اس لیے یہ معلوم کرلیں کہ آپ جس پروگرام میں داخلہ لے رہے ہیں اس کا سکوپ کیا ہے۔
۔پرائیویٹ یونیورسٹیز پر سرکاری یونیورسٹیز کو ترجیح دیں
خواہ آپ پرائیویٹ یونیورسٹی کے اخراجات اٹھا سکتے ہوں کیونکہ سرکاری یونیورسٹیز کا متبادل کبھی بھی پرائیویٹ سیکٹر نہیں ہو سکتا۔
۔کوشش کریں کہ آپکا ایڈمیشن یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ہو۔ سب کیپمس میں داخلہ ہرگز نہ لیں البتہ جامعہ پنجاب ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور یو ای ٹی کے سب کیمپس ایچ ای سی کے معیارات پر پورے اترتے ہیں۔
ایچ ای سی نے متعدد سب کیمپس بند کر دیے ہیں کیونکہ ان کے پاس مقررہ معیار کی فکیلٹی اور انفرا سٹرکچر موجود نہیں۔ سرگودھا یونیورسٹی سب کیمپس لاہور سے لازماً پرہیز کریں۔
.مرجنگ ڈگریز کی طرف نہ جائیں۔یورپ کو دیکھ کر ہمارے ہاں ایسی ڈگریاں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں ایک سے زیادہ شعبوں اور کورسسز کو مرج کر دیا گیا ہے۔فی الحال پاکستان میں ان کا سکوپ نہیں۔
۔میڈیکل کے طلبہ ٹیکینکل فیلڈز کا انتخاب کریں۔
۔اپنے ملک، اپنے صوبے کو ترجیح دیں۔

No comments

Google Ads

Powered by Blogger.